جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں، آفیشل بھارتی کرکٹ بورڈ

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ایشیا کپ 2023دو ممالک میں کرانے کی پاکستان کی تجویز پربھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی، دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طور پر ممکن نہیں،

ایسا کرنے سے بجٹ بڑھ جائے گا، اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دیگی۔بھارتی بورڈ کے آفیشل نے بتایا کہ اگر اے سی سی کہتی ہے کہ بجٹ بڑھ جائے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے، بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔بھارتی بورڈ کے آفیشل نے کہا کہ کرکٹ بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے، ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہونا ہے، پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد کے فارمولے پر بات چیت کی جا رہی ہے، پاکستان نے دو ممالک میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز دی، بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز تجویز ہے کہ پاکستان اگر سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے تو ورلڈکپ کے وینیوز کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بنگلادیش میں کرانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…