جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

”آپ قابل احترام ہیں لیکن بیٹھ جائیں“ ہائیکورٹ نے دوران سماعت عمران خان کو بات کرنے سے روک دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بات کرنے کیلئے روسٹرم پر آگئے ، عدالت نے عمران خان کو بات کرنے سے روک دیاعمران خان نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں لیکن بیٹھ جائیں، عمران خان دوبارہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی عبوری ضمانت منظور کر رہے ہیں اور انتظامیہ کو تفصیلی فیصلے میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کا حکم دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ 60 سال سے زائد عمر بائیو میٹرک کا ایشو ہوتا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا 60 سال والوں کے انگوٹھے کا نشان نہیں ہوتا؟ابھی تو ہم نے بائیو میٹرک کا بہت آسان کر دیا ہے۔عدالت نے کہاکہ آپ کہیں بھی وہاں قریب سے بائیو میٹرک کرا سکتے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان نے 17 مارچ حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے کرائی تھی، پھر 18 مارچ یہاں آئے لیکن انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت نہیں لے سکے ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیوں ٹرائل کورٹ نہیں گئے؟ پہلے اس پر عدالت کی معاونت کریں۔عدالت نے کہا کہ عدالت کی اس پوائنٹ پر معاونت کریں آپ ٹرائل کورٹ کو کیوں بائی پاس کررہے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں ، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر5 سے 10 ہزار لوگ آ جائیں گے تو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ ہمارے مدنظر ہے آپ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ، جن کے فالورز بھی ہیں،وکیل عمران خان نے کہاکہ ہم فالورز کو نہیں بلاتے بلکہ وہ خود آ جاتے ہیں،18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس گیا لیکن مجھے داخل نہیں ہونے دیا گیا، ٹرائل کورٹ کے باہر کے واقعات پر عدالت کی معاونت کروں گا

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…