بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی کرنسی کی گراوٹ میں حج مہنگا ہوا ،سرکاری حج کوٹہ مکمل نہ ہوا توپھر کیا کیا جائے گا؟ مذہبی امور نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ حج کوٹہ اوپن میرٹ پردیا جاتا ہے ،گزشتہ برس درہم میں حج اخراجات11063 تھے ،رواں سال حج اخراجات 12292 درہم ہیں ،رواںسال سبسڈی نہیں دی،پاکستانی کرنسی کی گراوٹ میں حج مہنگا ہوا ،سرکاری حج کوٹہ مکمل نہ ہوا تو پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دیں گے یا سعودی عرب کو حج کوٹہ واپس کردیں گے۔

منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی 2023 پر بریفنگ دی گئی ۔300 نشستیں کم تنخواہ والے ملازمین اور لیبر کیلئے مختص کئے گئے ۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی ہمیں درخواستوں دیتے ہیں،زیادہ درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوتی ہے ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ کیا صوبوں کو حج کوٹہ دیا جاتا ہے ۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کہاکہ حج کوٹہ اوپن میرٹ پردیا جاتا ہے ،مسلح افواج کے لئے 1125 نشستیں موجود ہیں ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز بھی وزرات مذہبی امور میں پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز نے حج کوٹہ پر احتجاج ہوا ۔سیکرٹری مذہبی امورنے کہاکہ 103 ٹور آپریٹرز سے 68 کو کوٹہ فراہم کیا گیا ،میرٹ لسٹ کے مطابق 68 ٹور آپریٹرز کو پرائیویٹ حج کا کوٹہ دیا گیا ۔ بتایاگیاکہ 11 لاکھ 75 ہزار شمالی ریجن جبکہ جنوبی ریجن کو 11 لاکھ 65 ہزار ہے،اس سال سبسڈی نہیں دی ،گزشتہ برس ڈیڑھ لاکھ دی گئی ۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کہاکہ حج گروپ آرگنائزر کے پیکجز 1.25 ملین سے 3.4 ملین ہے،50 فیصد سپانسرز کو کوٹہ دہا گیا ۔ بتایاگیاکہ 284 ملین ڈالر زرمبادلہ درکار ہے ،سپانسرز شپ کے 194 ملین ڈالر سے ملیں گے۔ بتایاگیاکہ فنانس ڈویژن نے 90 ملین ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ،ایک ہزار سپانسرز شپ کے تحت درخواستیں موصول ہوئی ہیں رسپانس اچھا آرہا ہے ۔ بتایاگیاکہ رواںسال حاجیوں کی عمر پر پابندی نہیں ،گزشتہ برس سپانسرز کا کوٹہ نہیں تھا اس برس پچاس فیصد ہے ۔ بتایاگیاکہ گزشتہ برس درہم میں حج اخراجات11063 جبکہ اس سال حج اخراجات 12292 درہم ہیں،

پاکستانی کرنسی کی گراوٹ میں حج مہنگا ہوا ،گزشتہ برس درہم 53.4 روپے کا تھا اس سال 74 روپے کا درہم ہے ۔ بتایاگیاکہ گزشتہ روز تک سرکاری حج سیکم کے تحت 11919 جبکہ سپانسرز سیکم کے تحت867 درخواستیں موصول ہوئی ۔ بتایاگیاکہ ہمیں امید ہے کہ اس سال حج کوٹہ پورا ہوگا ۔ بتایاگیاکہ سرکاری حج کوٹہ مکمل نہ ہوا تو پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دیں گے یا سعودی عرب کو حج کوٹہ واپس کردیں گے ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…