پشاور (این این آئی)پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے اور اوقاف ہال میں اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔اجلاس کی صدرات مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔اس طرح پہلا روز 23مارچ کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ ، غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔