اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں سستا آٹا حاصل کرنے کے دوران دو شہری جان سے چلے گئے ، مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹےکے حصول کے لیے لائن میں لگی خاتون کو آٹا تو نہ مل سکا لیکن بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طیبعت خراب ہوگئی تاہم اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دم توڑ گئیں۔اس کے علاوہ ملتان میں سستے آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔