جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں،کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، پولیس کی جانب سے 100سے زائد متحرک رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو جاری کی گئی ہیں اور ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن

کی نگرانی کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کی جانب سے حاجی صادق نعیم اللہ اور بابر کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔حاجی ارشاد ڈوگر، وقاص اسلم اور چوہدری آصف کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے،ظہیر فوجی،شیخ نفیس اور حمزہ بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاہم ان کی گرفتاریاں نہیں ہوسکیں۔حاجی اصغر، حاجی اللہ رکھا، حماد اعوان کے گھروں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے گئے۔احمد حیات اور زبیر سمیت دیگر رہنماؤں کے ڈیروں اور گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے تاہم گھر وں اور ڈیروں پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان رہنماؤں کی گرفتاریاں نہیں ہو سکیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے چھاپوں کے دوران گھر والوں سے ناروا رویہ اپنایا جارہا ہے۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گرفتاریوں کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پارٹی کے متحرک رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔ ہم حکمران ٹولے کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے ہرگز پست نہیں ہوں گے۔ ہم نے طے کر لیا ہے ملک میں حقیقی آزادی کے لئے کوئی بھی قربانی دینا پڑے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے مینار پاکستان کے جلسے کے اعلان سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،پی ڈی ایم ٹولہ تو مینار پاکستان پر جلسہ کر کے تحریک انصاف کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا ان شا اللہ تحریک انصاف خود ہی اپنا ریکارڈ توڑے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…