جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا مؤقف ہے بھارت یہاں نہیں آئیگا تو پاکستان بھی وہاں نہیں جائیگا: نجم سیٹھی

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے حکومت کا مؤقف ہے بھارت اگر یہاں نہیں آئے گا تو پاکستان بھی وہاں نہیں جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے شفٹ کرنا چاہیے۔

آئی سی سی اور اے سی سی سے معاملے پر بات کرنا پڑے گی اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا پڑےگی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے مؤقف پوچھا ہے، حکومت کا مؤقف یہی ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا توپاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا، ہماری ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی کا ایشو ہے۔اس کے علاوہ چیئرمین کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیریز کو ٹریننگ گراؤنڈ سمجھیں گے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، نئے کھلاڑیوں کو ابھی سے تیار کرنا پڑےگا،ہمیں اب ورلڈ کپ کا سوچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوچز لانے کےمعاملے پر طویل مشاورت ہوئی ہے، ہمیں حکومت کی طرف سےبھی کہاگیا کہ افغانستان کےساتھ کھیل لیں، اور بابر اعظم نیشنل اسکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے، بابراعظم ہمارے ٹاپ اسٹار ہیں، انھوں نے ہمارے اقدام کو سراہا ہے، بابر اعظم میرا کپتان ہے کبھی خطرہ تھا ، نہ ہے ، حارث رؤف سے بھی بات ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے،افغانستان سے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)اعظم خان عبداللہ شفیق فہیم اشرف افتخار احمد محمد حارث محمد نواز وسیم جونیئر نسیم شاہ شان مسعود عماد وسیم احسان اللہ(ڈیبیو)صائم ایوب (ڈیبیو)طیب طاہر (ڈیبیو)زمان خان (ڈیبیو)چیف سلیکٹر کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…