جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کوکسی جگہ سے جوسہولت مل رہی ہے وہ عنقریب ختم ہونے والی ہے ، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی ) فیصل آباد مسلم لیگ ن مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری شیر علی اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر نے مریم نوازشریف کے کنونشن کو عوامی سمندرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت پراعتمادکااظہاراورپی ٹی آئی سے نفرت کاپیغام ہے۔شہرکے چاروں اطراف سے

آنے والے قافلوں سے ثابت ہوگیاہے کہ پی ٹی آئی خوش فہمی کاشکارہے عوام نہ پہلے اس کے ساتھ تھے نہ آج ہیں۔عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے عمران خان ٹولے کی سیاسی تدفین کی جائے گی۔ کہ عمران خان کی ہر بات جھوٹ ہو تی ہے وہ صرف نئی نسل کو تباہ کرنے آ یا ریاست مدینہ کے دعویدارنے پونے چارسال میں جھوٹ الزام تراشی اورآئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کرکے معیشت کابیڑہ غرق کردیااورآج ہم پرمہنگائی کاالزام عائدکیاجاتاہے۔سابق وفاقی وزیر چوہدری شیر علی اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ،میاں عبدالمنان،چوہدری شفیق احمدگجرمحاجی اکرم انصاری ،خلیل طاہرسندھواوردیگرنے کہاکہ نے کہاکہ مریم نوازشریف اپنے والداورہمارے قائدمیاں نوازشریف کی عدم موجودگی میں جس طرح عوامی عدالت میں موقف پیش کررہی ہیں اْنہیں پذیرائی مل رہی ہے۔عمران خان کوکسی جگہ سے جوسہولت مل رہی ہے وہ عنقریب ختم ہونے والی ہے عمران خان نااہل بھی ہوں گے اورگرفتاربھی اْن کی ٹانگ کاپلستربرقرارنہیں رہے گااب تک اْنہیں مل نے والی سہولت پراْنگلیاں اْٹھ رہی ہیں ۔مریخ سے پائوں پڑنے کے باوجودجواب ملنے کے بعداْنہیں سہولت میسرنہیں رہے گی۔عمران خان ٹولہ جمہوریت اورقانون کی نفی کررہاہے عام انتخابات میں عمران نہیں ہوں گے بلکہ وہ مچھ جیل میں ہوں گے۔ جھوٹ اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتی-عمران خان نے سیاست کے نام پر نفرت میں اضافہ کیاجبکہ میاں نوازشریف نے اپنے تمام ادوار میںملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی میں اہم کرداراداکیا۔ملک کوبحران سے بھی وہی نکال سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…