لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی درخواست پر ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ہے، پی ٹی آئی سے بیان حلفی بھی لیا گیاہے، اجازت نامے میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی رضا کار انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے پر تحریک انصاف انتظامیہ ذمہ دار ہو گی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقریروں کی اجازت نہیں ہو گی، کاروبار مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت بالکل نہیں ہو گی۔ اجازت نامے کے مطابق کسی کو زبردستی جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا اور ریلی کو شام ساڑھے پانچ بجے تک ختم کر دیا جائے گا۔ کارکن ڈنڈے یا ایسی کوئی چیز ساتھ نہیں لائیں گے اور استقبالیہ کیمپ بھی نہیں لگائے جائیں گے۔