لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز سعود شکیل نے اپنے پیغام میں ایونٹ میں نہ کھلائے جانے پر دلچسپ پیغام جاری کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعود شکیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کو مایوس کن قرار دیا۔سعود شکیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل میں اچھے نتائج حاصل نہیں ہوئے۔انہوں نے اسکواڈ کا حصہ بنانے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ دلچسپ انداز میں ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ انہیں 33 میچز میں صرف بینچ پر بٹھایا گیا جبکہ ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہ ملا۔