پھولنگر( این این آئی)دکان سے خریداری کرنے آئی 10 سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کا مبینہ اپنا ہی پسٹل چلنے سے عضو تناسل زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا
۔تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ میں 10 سالہ بچی دکاندار الطاف سے چیز خریدنے گئی ملزم نے دوکان میں شٹر بند کرکے بچی سے غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے پولیس پارٹی کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی اسی اثناء میں ملزم نے اپنے نیفے سے پسٹل نکالنے کی کوشش کی تو فائر ہونے سے اس کا عضو تناسل زخمی ہو گیا ۔تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔