ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ جاپان میں موری میموریل آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ گلوبل سٹیز سٹرینتھ انڈیکس نے دبئی کو گزشتہ 3 سال کے لیے دنیا کے صاف ترین شہر کے طور پر منتخب کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ صفائی ایک تہذیب ہے، صفائی ایک ثقافت ہے، صفائی ایمان کا حصہ ہے، دبئی دنیا کا سب سے محفوظ شہر ہے، اور دنیا میں سے سب سے خوبصورت بھی، خدا اسے محفوظ، مستحکم اور خوشحال رکھے۔دنیا بھر میں دبئی کے مقامات کے متعلق شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے والے فالوورز کی تعداد ناقابل شمار ہوچکی ہے۔ امارات ایک غیر معمولی تفریحی مقام ہے جو بہت سے نمایاں مقامات اور تفریحی واقعات سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے ۔