اسلام آباد (این این آئی) پاکستان بارکونسل کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان بارکونسل کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیاگیا ہے ۔شکایت پاکستان کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے دائر کی۔کونسل نے کہا ہے کہ شکایت آئین کے آرٹیکل 209کے تحت دائر کی گئی ہے۔ پاکستان بارکونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل سے شکایت کی فوری تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے۔