منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، بعد میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر کا انکشاف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)ماضی کی مقبول اداکارہ فریال گوہر نے کہا ہے کہ شادی سے قبل وہ مغربی طرز کا لباس اور عام طور پر منی اسکرٹ پہنتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے برقع بھی پہنا۔فریال گوہر نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی پیدائش حالیہ بھارتی ریاست گجرات میں ہوئی تھی لیکن ان کے آباو و اجداد 1910 سے قبل ہی جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے تھے اور ان کی والدہ وہیں پلی، بڑھیں، بعد ازاں برطانیہ منتقل ہوئیں۔

ان کے مطابق ان کے والد فوج میں تھے اور قیام پاکستان کے بعد ان کے والد برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ہوئے، جہاں ان کی ملاقات ان کی والدہ سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ والدہ بھی مغربی ممالک اور تہذیبوں میں رہنے کی وجہ سے بولڈ لباس پہنتی تھیں، اسی وجہ سے وہ بھی کم عمری میں بولڈ، مختصر اور مغربی انداز کا لباس پہنتی تھیں۔فریال گوہر نے بتایا کہ ان کے والد کو گردوں کی بیماری ہوئی، جس وجہ سے انہوں نے فوج سے ملازمت بھی چھوڑی اور جوانی میں ہی انتقال کر گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ 1965 میں پاک-بھارت جنگ کے دوران پنجاب میں ان کے والد کی ملکیت کو دشمن ملک کی فوج نے جلایا، نقصان پہنچایا، جس کے بعد ان کی والدہ نے محنت کرکے ان کی پرورش کی۔انہوں نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد بھی لاہور کینٹ میں ان کا 35 کینال کا شاندار گھر تھا اور زمانہ طالب علمی میں جب ان کی عمر 17 برس تھی، تب انہیں پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی)میں مختصر کردار کی پیش کش ہوئی اور اسکرین پر صرف ان کا ہاتھ دکھایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…