منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کے بڑے جو لندن میں بیٹھے ہیں اب وہ سارا ٹبر بھی آ جائے اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑنا، چودھری پرویزالٰہی

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کے مخالفین اسی مقبولیت سے خائف ہیں اور ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان سے کچھ نہیں ہونا اور عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھتی رہے گی،

رانا ثناء اللہ کے بڑے جو لندن میں بیٹھے ہیں اس ٹبر میں کوئی جان نہیں رہ گئی، اب وہ سارا ٹبر بھی آ جائے اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑنا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بات سچ ہے کہ مریم نواز ان کی ٹیم کی بہترین کھلاڑی ہیں، وہ جو بات بھی کرتی ہیں اس سے عمران خان کی سپورٹ اور بڑھ جاتی ہے، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی مہربانی سے آج کے دن پی ٹی آئی کے تمام ورکروں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے، میں تمام ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی ہر عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور اب بھی جا رہے ہیں، جہاں وہ نہیں جا سکے اب چلے جائیں گے اس میں رانا ثناء اللہ کو پریشان ہو کر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے، میرے پاس ابھی عمرہ زائرین آئے ہیں وہ سب کہتے ہیں کہ وہاں سب لوگ ہی عمران خان کی صحت، سلامتی اور کامیابی کیلئے دعائیں کرتے ہیں، جہاں ان کیلئے دعائیں کرنے والے اتنے لوگ ہیں اس کو کیسے کچھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس اتنی پولیس ہی نہیں جتنے ورکر عمران خان کے پاس ہیں، رانا ثناء اللہ خود آ جاتے تو یہاں سب کچھ دیکھ لیتے، لاہور میں جو چور بیٹھے ہیں وہ سب بھی محسن نقوی سمیت گھونسلوں میں چھپے ہیں، آئیں اور عمران خان کو پکڑ کر دکھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…