اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاوید اختر کے بیان پر مجھے اپنے آپ پر شرم محسوس ہوئی، مستنصر حسین تارڑ

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف ناول نگار، اداکار اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ نے بھارتی نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان کو بلا تبصرہ قرار دیا ہے۔لاہور جیسے ثقافتی اور تمدنی شہر میں ادبی سرگرمیوں کا نمائندہ میلہ لاہور لٹریچر فیسٹیول شروع ہوگیا جس

کی پہلی بھرپور نشست بے باک مصنف مستنصر حسین تارڑ کے نام رہی۔انہوں نے بھارتی شاعراور نغمہ نگارجاوید اختر سے متعلق کہا کہ جاوید اختر نے جو کہا اس پر مجھے اپنے آپ پر شرم محسوس ہوئی، ان کے فیض فیسٹیول میں کہے الفاظ کو تبصرے کے لائق بھی نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ نوبل پرائز کے لیے اپنے معاشرے کو برا کہنا پڑتا ہے، مجھ میں یہ صفت نہیں ہے، پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس نگار اور کمال فن ایوارڈز کسی نوبل پرائز سے کم نہیں، میں بہت خواہش پسند نہیں مگر صاف گو ہوں اور منہ پھٹ شخص کو پسند نہیں کیا جاتا۔ مستنصر حسین تارڑ نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی میں تخلیق کے جوہر ہیں، مصنف آنے والے واقعات کی پیش بندی کرتا ہے، جب میں لکھنے بیٹھا تو مجھ پر چیزیں اترتی ہیں، جس میں تخلیقی تڑپ ہوتی ہے وہی خالق کے قریب ہوکر لکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم پاگل ہوگئی ہے اور برداشت کھو بیٹھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…