جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل، تمام گیٹ پاسز منسوخ، ٹرک اَن لوڈ کردیے گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/طور خم (این این آئی)کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل کردی گئی، تمام گیٹ پاسز منسوخ کردیے گئے، جس کے باعث کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں جبکہ پاک افغان طورخم بارڈر پر بھی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترسیل روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈ کوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد جاری کسٹمز جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کی جا رہی ہے، کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنیٹنرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہیلہٰذا گاڑیوں پر لوڈ کردہ کنٹینرز کو آف لوڈ کردیا جائے جبکہ تاحکم ثانی افغان ٹرانزٹ کے تمام پاسز منسوخ اور نقل و حمل روک دی جائے۔

کسٹمز کے آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے، جس کے باعث بندرگاہوں پر کنٹیرز سے لدی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔دوسری جانب دونوں ملکوں میں کشیدگی کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر 5 ویں روز بھی بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔بارڈر کی بندش سے مال بردار گاڑیاں دونوں جانب پھنس گئیںجس کے باعث تاجر پریشان، مقامی مزدور بے روزگار ہوگئے۔تاجر برادری اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالا جائے، ہم امن چاہتے ہیں کسی جنگ کے حامی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…