شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اہلکار کو گھر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سی ڈی اہلکار پر گولیاں برسادیں جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، لاش کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول میران شاہ میں سی ٹی ڈی کا انٹلیجنس آپریٹر تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔