جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کا نبی کریم ؐکی سنت اور دسترخوان پر کھانے کا بیان؛ ویڈیو وائرل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نہ صرف اپنی شاندار اداکاری بلکہ اپنی مثبت سوچ اور زندگی کے اصولوں کی بدولت بھی مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’دسترخوان‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں نہایت خوبصورت انداز میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو زمین پر دسترخوان بچھا کر کھانا کھائیں، کیونکہ یہ ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔‘‘انہوں نے وضاحت کی کہ ’’دسترخوان دراصل وہ مقام ہے جہاں انسان زمین پر ٹانگیں اندر کی جانب موڑ کر بیٹھتا ہے۔

اس پوزیشن میں کھانے سے معدے کا ایک حصہ دبتا ہے، جس سے انسان کم کھاتا ہے مگر اسے بھرپور تسکین محسوس ہوتی ہے۔‘‘شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’’ہم اکثر کھانے کے دوران ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ تھوڑی بھوک باقی رہنے دینا جسم کے لیے بہتر ہوتا ہے۔‘‘کنگ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس بات کے سائنسی پہلو سے پوری طرح واقف نہیں، مگر انہیں یقین ہے کہ یہی کھانے کا سب سے متوازن اور صحت مند طریقہ ہے۔یہ ویڈیو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، اور لوگ شاہ رخ خان کے سادہ، منظم اور روایتی طرزِ زندگی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔اداکار کے کام کی بات کی جائے تو وہ حال ہی میں 70ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے، جہاں انہیں اپنے شاندار کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ملا۔شاہ رخ خان جلد اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں دیپیکا پاڈوکون اور ان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…