پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

”قیامت کے دن کا” روسی ریڈیو چالو ہوگیا، دو پراسرار پیغامات جاری

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025 |

ماسکو(این این آئی)روس کا مشہور مختصر موجوں پر چلنے والا ریڈیو اسٹیشن UVB-76، جو 1970 کی دہائی سے ایک کم فریکوئنسی سگنل نشر کر رہا ہے، حال ہی میں دوبارہ آن لائن آ گیا ہے اور اس نے دو پراسرار اور خوفناک پیغامات نشر کیے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس نشریات کے پیچھے روسی صدر ولادیمیر پیو ٹن کی حکومت کا ہاتھ ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ ریڈیو جسے ڈومس ڈے ریڈیو بھی کہا جاتا ہے، اپنی متواتر اور خوفناک آواز اور وقتا فوقتا چلنے والے خفیہ پیغامات کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس کا اصل مقصد آج تک واضح نہیں ہو سکا، لیکن یہ سرد جنگ کے دور کا ایک عسکری مواصلاتی نظام سمجھا جاتا ہے۔15 اکتوبر کو ماسکو کے وقت دو مختلف اوقات پر پیغامات نشر کیے گئے، پہلے 12:59 پر لفظ EXHAUSTION (تھکن) اور بعد میں 14:28 پر DOMINION (سلطنت) سنا گیا، جس نے سازشی نظریہ سازوں کو متحرک کر دیا ہے کہ ان کے پیچھے کیا معنی ہو سکتے ہیں۔اس سے پہلے ستمبر کے شروع میں بھی اس ریڈیو نے کوڈ الفاظ NZHTI اور HOTEL کے ساتھ چند پراسرار نمبروں کی نشریات کی تھیں: 38، 965، 78، 58، 88، اور 37، جنہیں کچھ لوگ جغرافیائی کوآرڈینیٹس جبکہ دیگر کسی بڑے واقعے کی علامت سمجھ رہے تھے۔

اس ریڈیو کی دلچسپ تاریخ بھی ہے، 1982 میں اس کی نشریات صرف بپ کی آواز پر مشتمل تھیں، لیکن 1992 میں اس کی آواز میں تبدیلی آئی اور اسے اس کی مخصوص گونج دار آواز کی وجہ سے UVB-76 کا عرفی نام ملا۔ ہر چند ہفتوں بعد ایک شخص نام، الفاظ یا نمبروں کی فہرست پڑھتا ہے۔لندن کے سٹی یونیورسٹی کے الیکٹرانک اور ریڈیو انجینئرنگ کے پروفیسر ڈیوڈ اسٹپلز کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پوٹن کی حکومت اس کے پیچھے یقینی طور پر ہے، اور یہ نشریات پرامن مقاصد کے لیے نہیں ہوسکتیں۔پروفیسر اسٹپلز نے کہا سچائی جاننے کے لیے، یہ روسی حکومت کی طرف سے ہی آئے گی۔ یہ تقریبا یقینی ہے کہ روسی حکومت اس کا استعمال کر رہی ہے۔ اگر یہ حکومت ہے، تو یہ پرامن مقاصد کے لیے نہیں ہوگا۔یہ پراسرار ریڈیو اور اس کے خفیہ پیغامات دنیا بھر میں دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں اور ان کی اصل نوعیت اور مقصد آج تک ایک معمہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…