کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گربز 8، کولن منرو38، ڈرڈاسن 1، شاداب خان 12، آصف علی 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان نے شاندار 97 رنز بنائے،
فہیم اشرف 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے اور 221 رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ پی ایس ایل کا اب تک کا بڑا ٹارگٹ تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور اوڈین سمتھ نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور ایمل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 5، مارٹن گپٹل 0، ول سمید 17، محمد حفیظ 48، سرفراز احمد 41، افتخار احمد 39، محمد نواز 1، اوڈین سمتھ 0،محمد حسنین 1، نسیم شاہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پوری ٹیم 19.1 اوور میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ میچ 63 رنز سے جیت لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اورفضل حق فاروقی نے تین تین جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔