اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ مزید کئی عمارتیں گر گئیں

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی )ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔یورپی بحیرہ روم (بحر متوسط) کے زلزلہ پیما مرکز(ای ایم ایس سی)نے بتایا کہ اس زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹرتھی۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکیہ کے قدرتی آفات سے

نمٹنے کے ادارے اے ایف اے ڈی (عفاد)کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ حاتائے کے شہر دیفنے کے آس پاس تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اردن، مصر اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ شمالی مغربی شہرحلب میں اس نئے زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کاملبہ گرنے سے چھے افراد زخمی ہوگئے ہیں اور انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یہ نیا زلزلہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو7.8 کی شدت کے زلزلے کے دوہفتے بعد آیا ہے۔اس تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں دونوں پڑوسی ممالک میں دس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے تھے، اور 45،000 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔دونوں ممالک ابھی تک اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے نبردآزما ہیں جبکہ بین الاقوامی برادری بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں شریک ہے۔مختلف ممالک کی امدادی ٹیمیں اشیائے ضروریہ ادویہ، طبی سامان اور رضاکارعملہ کے ساتھ زلزلہ زدگان کی مدد کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…