کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس پر حملہ ہو گیا ہے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس آفس میں آٹھ سے دس حملہ آوروں کی اطلاعات ہیں، ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں اور ہیڈ کوارٹرز کی لائٹس بھی بند کر دی گئی ہیں۔حکام نے رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کر لی ہے۔