واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ایک شخص پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ 500 روپے(2ڈالر)کے ٹکٹ پر5کھرب (2ارب ڈالر) سے زیادہ کی لاٹری نکل آئی۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاٹری بیچنے والے ادارے کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ لاٹری جیتنے والے شخص کا نام ایڈون کاسترو ہے۔ لاٹری جیتنے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ایڈون کاسترو نے نومبر 2022 میں لاٹری کا ٹکٹ 500روپے(2ڈالر)کا خریدا تھا۔یہ لاٹری امریکا کی 45ریاستوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کولمیبا، پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈز میں بھی کھیلی جاتی ہے اور انتہائی مقبول ہے۔