جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جی ایچ کیو نے انتخابات کیلئے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جی ایچ کیو نے صوبوں میں عام اورضمنی انتخابات کیلئے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی۔ جی ایچ کیو نے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاردہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرملک کی اندرونی اوربارڈرسیکورٹی پرمامورہیں۔ جی ایچ کیو کی جانب سے وزارت داخلہ کو

مراسلہ موصول ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ مراسلے میں جی ایچ کیو نے موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے 64حلقوں اورصوبوں میں انتخابات کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مراسلے میں کہا گیا کہ صرف راجن پورمیں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب رینجرزدوسرے حصارمیں موجود رہے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اورصوبوں میں عام انتخابات کیلئے پاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ذرائع نے مراسلہ سے متعلق بتایاکہ جی ایچ کیو نے جواب دیا کہ سیکیورٹی اہلکاردہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرملک کی اندرونی اوربارڈرسیکورٹی پرمامورہیں اور سیکورٹی اہلکار27فروری سے 3اپریل تک ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔ جی ایچ کیو نے صوبوں میں عام اورضمنی انتخابات کیلئے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…