اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوٹیلی نار پاکستان کی فروخت اور یو فون کی جانب سے خریداری کیلئے درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی خبر کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ایسا معاہدہ ممکن نہیں ہے،قانون کے مطابق لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنی اور موبائل آپریٹرز اپنے بزنس میں تبدیلی کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی منظوری کے پابند ہیں،پاکستان میں رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اسپیکٹرم رکھنے والے ٹیلی کام آپریٹرز کی خرید و فروخت کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منطوری کیلئے مختلف مراحل طے کرنے ہوتے ہیں اور پی ٹی اے کی منظوری لینا لازمی ہوتاہے، پی ٹی اے کو پی ٹی سی ایل ، یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے کوئی درخواست جمع نہیں کرائی گی ہے۔