پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

یہ بغاوت کیسے ہو گئی؟ عدالت نے اینکر عمران ریاض خان کی رہائی کا حکم دے دیا

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) عدالت نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں رِہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو ریاستی ادارے کی توہین کے کیس میں ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ

عمران ریاض نے عوام سے سوال پوچھا، عوام نے اپنی رائے دی، وہ اتفاق اختلاف کا حق رکھتے تھے، کوئی زور زبردستی تو نہیں تھی، پھر یہ بغاوت کیسے ہو گئی؟ جو سوال عمران ریاض نے فوج کے سیاست سے تعلق سے متعلق عوام سے پوچھا، اگر میں عدالت میں موجود افراد ہی سے رائے جاننے کے لیے پوچھ لوں تو یہ جرم کیسے ہوگیا؟وکیل نے عدالت سے عمران ریاض کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کے 21مقدمات عمران ریاض کے خلاف پہلے ہی درج ہیں۔ عمران ریاض کا کیس عوامی مفاد کا کیس بن چکا ہے۔ آئین پاکستان افواج پاکستان پر تنقید کرنے کا حق دیتا ہے، ایک بھی شخص عدالت میں ایسا نہیں کہ جو محب وطن نہیں ہے۔عمران ریاض کے وکیل نے دلائل میں مزید کہا کہ عوام سے پوچھا کہ کون کہتا ہے کہ جنرل باجوہ نے صحیح بات کی، عمران ریاض نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ کے الفاظ دہرائے، ایک آئینی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت نے عمران ریاض خان کے خلاف ریاستی ادارے کی توہین کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ بعد میں جاری کیا گیا، جس کے مطابق عدالت نے مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…