پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

زرداری نے عمران خان کو قتل کروانے کیلئے دہشت گردوں کو سپاری دیدی،شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کروانے کے لیے دہشت گردوں کو سپاری دے دی ہے۔ میری گزارش ہے کہ آرمی چیف اس معاملے کو دیکھیں۔

نجی ٹی وی نیو کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نا اہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ عمران خان کی جان لینے کیلئے آصف زرداری نے دہشت گردوں کو انگیج کیا۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے کیا فرق پڑے گا ؟ کیا منشی کہنے پر کوئی کیس بنتا ہے؟مسلم لیگ ن سے کہتا ہوں ، آپ کے ساتھ ہاتھ ہونے لگا ہے ۔ اس حکومت کو روز کم عقلی کا دورہ پڑتا ہے۔لال حویلی ہماری ملکیت ہے اگر نہ ہو ہم قومی مجرم ہیں۔لال حویلی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ۔سابق صدر زرداری اور بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سینیٹر سردار محمد اعظم خان کے صاحبزادے سردار محمد حنیف خان موسی خیل کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔صدر زرداری نے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…