بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی) پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیاطریقہ کار طے کر لیا گیا ہے،

آئندہ کسی بھی ملازم کے کنٹریکٹ میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے ہر کیس میں وزیراعلی پنجاب کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے، متعلقہ تقرری حکام اپنے اختیارات کے تحت کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع دے سکیں گے۔جن آسامیوں پر تقرری کی مجاز اتھارٹی وزیراعلی پنجاب ہیں، ان میں منظوری بدستور لازم ہوگی۔ صرف اچھی یا بہت اچھی کارکردگی کے حامل کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔

نئے طریق کار کے تحت ملازم کے موجودہ کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے توسیع کا فیصلہ کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ توسیع نہ ملنے کی صورت میں کنٹریکٹ ملازم کو مدت مکمل ہونے کے بعد کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد متعلقہ ملازم کی تنخواہ بھی جاری نہیں کی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور ضلعی اکانٹس دفاتر کو کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت پر کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔کنٹریکٹ تقرری پالیسی کے تحت سابقہ تاریخ سے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…