منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی مختلف اقسام کے بڑھتے ہوئے کیسز نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا، تحقیق میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کئی اقسام کے سرطان میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں برطانیہ، امریکا اور نیدرلینڈز کے کینسر سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق ان ممالک میں نوجوان افراد میں کینسر کی متعدد اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2001 سے اب تک 50 سال سے کم عمر افراد میں مثانے، آنتوں، گردے، بریسٹ، معدے اور مادرِ رحم کے کینسر کے کیسز میں تقریباً چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں نوجوان افراد میں کینسر کی 7 اقسام، امریکا میں 5 اور نیدرلینڈز میں 4 اقسام کے کیسز میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کینسر کی شرح ہر عمر کے لوگوں میں بڑھ رہی ہے، تاہم کم عمر افراد میں اس اضافے کی رفتار نسبتاً زیادہ ہے۔

**نوجوان افراد میں کینسر بڑھنے کی ممکنہ وجوہات**

تحقیق کے مطابق موٹاپے میں اضافہ، غیر متوازن اور ناقص غذائی عادات، ورزش اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری ایسے عوامل ہیں جو کم عمر افراد میں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ الکحل اور تمباکو نوشی، فضائی آلودگی، مختلف کیمیکلز اور پلاسٹک سمیت ماحولیاتی عوامل بھی کینسر کے خطرے میں اضافے سے منسلک ہیں۔

محققین کے مطابق عوام میں کینسر کی علامات کے بارے میں مطلوبہ آگاہی کی کمی اور مرض کی بروقت تشخیص پر مناسب توجہ نہ دینا بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر مجموعی طور پر اب بھی بڑی عمر کے افراد کے مقابلے میں کم پایا جاتا ہے اور کینسر کے مریضوں کی اوسط عمر تقریباً 60 سال ہے، تاہم نوجوانوں میں کیسز کے بڑھنے کی رفتار تشویش کا باعث ہے۔

محققین نے موجودہ صورتحال کو ایک ممکنہ ’’ٹائم بم‘‘ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق اگر خطرے کا باعث بننے والے عوامل پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں کینسر کے کیسز توقع سے زیادہ بڑھ سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کینسر کے تقریباً 40 فیصد کیسز ایسے عوامل سے متعلق ہوتے ہیں جنہیں احتیاطی اقدامات کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔ اسی لیے ماہرین نے لوگوں میں کینسر کی ابتدائی علامات اور بروقت تشخیص کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ مکمل طور پر واضح نہیں کہ 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے کیسز اتنی تیزی سے کیوں بڑھ رہے ہیں، تاہم موٹاپا، غیر صحت بخش غذا، الکحل اور تمباکو نوشی جیسے خطرے کے عوامل کے عام ہونے اور نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…