کالاشاہ کاکو(این این آئی)مریدکے کے علاقے منوں آباد میں دو ہفتے قبل پیش آنے والے میاں بیوی کے دوہرے قتل کے لرزہ خیز واقعے کا ڈرامائی ڈراپ سین ہو گیا ہے
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولین کے 22 سالہ سگے بیٹے حمزہ علی کو گرفتار کر لیا ہیجو اپنے ہی بوڑھے ماں باپ کا قاتل نکلاپولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ علی نے گرفتاری کے بعد دورانِ تفتیش اپنے والدین کے قتل کے دردناک جرم کا اعتراف کر لیا ہیتفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم کو اپنے والد سے شدید شکوہ و عناد تھا کہ اس نے دوسری شادی کیوں کی اسی رنجش کی بنا پر ملزم نے سگے ماں باپ کو بے دردی سے قتل کرنے کا سنسنی خیز منصوبہ بنایاپولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہےـ



















































