بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

گندم کے بعد چاول کولنگ آئل،گھی اور دالوں کا مصنوعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

datetime 27  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں گندم کے بعد چاؤل کولنگ آئل،گھی اور دالوں کا مصنوعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ، ہزاروں کنٹینرز ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے کراچی کے سمندر میں کھڑے ہیں، چاؤل اور مختلف دالوں کی قیمتیں 350 روپے فی کلو تک چلی گئی ہیں، جبکہ آٹا پہلے 140سے 170روپے فی کلو بک رہا ہے۔

شہری سستے آٹے کے ایک تھیلا کے لیے ترس رہے ہیں لمبی قطاروں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں, پنجاب میں نگران وزیر اعلی سید محسن رضا نقوی کیلئے بڑا چیلنج مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرناسوالیہ نشان،گندم ہونے کے باوجود آٹے کا بحران اور مہنگاکیو سرکاری گوداموں کی گندم اوپن مارکیٹ 4800روپے من فروخت ہونے کا انکشاف،گھی اور کوکنک آئل بھی ایک بار پھر مہنگاہوگیا، دودھ، انڈے،صابن،چائے، چینی برائلرمر غی کا گو شت،پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 15کلو آٹے کا تھیلا کا 2200 روپے جبکہ فلور ملز کا کھولا اور چکی کا آٹا 140سی170روپے کلو دستیاب ہے سستے آٹے کیلئے شہریوں جگہ جگہ لمبی قطاریں، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا مصنوعی بحران فلور ملز مالکان اور بلیک میں گندم فروخت کرنے والے پیدا کر رکھا ہے جس مقامی انتظامیہ کنٹرول میں مکمل طور نا کام ہوچکی ہے،جبکہ دیگر اشیا خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کسی جگہ ٹھہرنے کا نام نہیں لے رہیں تفصیلات کے مطابق، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 15کلو آٹے کا تھیلا کا 2200 روپے جبکہ چکی کا آٹا170روپے کلو دستیاب ہے۔دوسری جانب فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع کے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں ازخود2 روپے اضافہ کردیا،تندوروں پر روٹی 16 سے 18 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…