جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کی بریت پر عوام میں غم و غصہ

datetime 23  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کے تمام ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بری کردیا، جن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 17 ملزمان شامل ہیں۔ملزمان کی بریت پر عوام نے پاکستانی نظام انصاف کو تنقید کا نشقانہ بناتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

معروف صحافی عدیل راجہ نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں طنزیہ لکھا، نقیب اللہ کو کس نے مارا؟ کسی نے نہیں – عدالت!!!پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباسی نے را انوار کو سندھ کا اگلا وزیراعلی قرار دے دیا۔ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں عدالتی فیصلے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ معروف دہشت گرد نقیب اللہ محسود کے قتل کے الزام میں نامزد معصوم و شریف پولیس افسران، ہمارے اداروں کی مہربانی سے، عدالت سے بری ہوگئے۔راو انوار کی بریت پر ایک اور صارف نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کیس میں معروف انکانٹر ماسٹر را انوار اور دیگر 17 پولیس اہلکار بری ہوگئے۔ انصاف کی فراوانی لیکن اس نظام میں حیرت کی بات نہیں جہاں ہر ادارہ مردہ جسم کی طرح سڑ رہا ہو، ایاز نامی صارف نے لکھا کہ ڈومیسائل ضروری ہے۔سوشل میڈیا صارف راشد عباسی نے ایک طنزیہ ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔صحافی ظفر رامے نے انتہائی جذباتی ٹویٹ کیا جس میں نقیب اللہ کے بیٹے کو اپنے دادا کے جسد خاکی کے ساتھ بیٹھا دکھایا گیا ہے۔نقیب اللہ کے وکیل جبران ناصر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر چیز تباہ ہو رہی ہے۔صحافی حسیب ارسلان نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ یہ بات تو پانچ سال سے لوگوں کو معلوم تھی۔جبکہ ایک تویٹر صارف نے طنزیہ لکھا، ثابت ہوا کہ نقیب محسود خود گولی میں جا کر وج گیا تھا۔معروف صحافی اور سینئیر تجزیہ کار مبشر زیدی نے عدالتی فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیا۔غیر ملکی صحافی نعمت خان نے لکھا،

پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایس ایس پی راؤ انوار کو محسود کو مقابلے میں مارنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ قانونی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے جبران ناصر کے مطابق را انور کو سیاستدانوں، پراپرٹی ٹائیکونز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…