کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاکا شکا ر ہو گئی،مارکیٹ41200پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھونے کے بعد 40800پوائنٹس کی سطح پرآ گئی تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
جبکہ50.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا آئل اینڈ گیس،پی پی ایل،او جی ڈی سی ایل،پی ایس او میں خریداری عروج پر رہی تاہم سیمنٹ سیکٹر میں منافع خوری دیکھنے میں آئی،اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کے خدشات اور ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کو کھلا چھوڑنے پر دبا سے سرمایہ کاروں تذبذب کا شکار رہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کاروباری اتار چڑھا کا شکار ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 45.69پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40758.20پوائنٹس سے بڑھ کر40803.89پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27499.94پوائنٹس سے بڑھ کر27563.87پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 53.50پوائنٹس کی کمی سے 15141.01پوائنٹس سے گھٹ کر15097.51پوائنٹس پر آگیاتاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب56کروڑ18لاکھ43ہزار102روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب91ارب44کروڑ64لاکھ91ہزار52روپے سے بڑھ کر 65کھرب6ارب83لاکھ34ہزار154روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 5ارب روپے مالیت کے17کروڑ54لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے
جبکہ بدھ کو6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ93لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 326کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،140میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ26لاکھ،پاک ریفائنری 98لاکھ3ہزار،الشہیر(آر) 89لاکھ51ہزار،
پاک پیٹرولیم81لاکھ25ہزار اور میپل لیف 80لاکھ47ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھا میں 249.90روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 5850.00روپے ہو گئی اسی طرح140.00روپے کے اضافے سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت2045.00روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک انجینئرنگ کے بھا میں 27.55روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت339.80روپے ہو گئی اسی طرح20.42روپے کی کمی سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت257.00روپے پر آ گئی۔