لاہور (این این آئی)پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو کمزور کرنے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے مبینہ حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی، نئے گروپ کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا بھی آغاز کر دیا گیا،
سنٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئے گروپ کا حصہ بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی کے باغی ارکان جہانگیر ترین، عبدالعلیم خاں اور چودھری سرور گروپ کے لوگوں کو نئے گروپ میں کلیدی عہدے دئیے جانے پر مشاورت جاری ہے، نئے گروپ کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں نیا گروپ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے، نیا گروپ پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر سکتا ہے۔نئے گروپ کو پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں اور قومی اسمبلی کی کم از کم 15 سے 20 نشستیں جیتنے کا ٹارگٹ دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی، نئے گروپ کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا بھی آغاز کر دیا گیا، سنٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئے گروپ کا حصہ بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے۔