جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں، جہانگیر ترین،علیم خان اور چوہدری سرور گروپ کو کلیدی عہدے دینے پر مشاورت

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو کمزور کرنے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے مبینہ حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی، نئے گروپ کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا بھی آغاز کر دیا گیا،

سنٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئے گروپ کا حصہ بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی کے باغی ارکان جہانگیر ترین، عبدالعلیم خاں اور چودھری سرور گروپ کے لوگوں کو نئے گروپ میں کلیدی عہدے دئیے جانے پر مشاورت جاری ہے، نئے گروپ کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں نیا گروپ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے، نیا گروپ پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر سکتا ہے۔نئے گروپ کو پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں اور قومی اسمبلی کی کم از کم 15 سے 20 نشستیں جیتنے کا ٹارگٹ دیا جائے گا۔  پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی، نئے گروپ کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا بھی آغاز کر دیا گیا، سنٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئے گروپ کا حصہ بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…