جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا میں پاکستان کی ملکیت عمارت کی فروخت کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)مریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیتی عمارت بکنے کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا،عمارت کی سب سے زیادہ بولی 68 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کے باوجود سفارتخانے نے بولی لگانے والے سے رابطہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کو ڈرافٹ بھیجنے والے شہال خان کو تاحال جواب نہیں ملا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سفارتخانے نے عمارت کی پھر سے بولی لگوانے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکا میں فروخت کی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے جو 13 ہزار اسکوائر فٹ سے زائد کے احاطے پر قائم ہے۔پاکستانی عمارت کے قریب سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی بیٹی ایوانکا کا بھی گھر ہے ،عمارت کے قریب دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک جیف بیزوز بھی رہائش پذیر ہیں۔فروخت کی جانے والی عمارت میں کئی برسوں سے رہائش و دفاترقائم نہیں اور زیر استعمال نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی ملکیت عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، شہری قوانین کے مطابق عمارت کی بیرونی شکل کو تبدیل کیے بغیر اس کی مرمت ممکن ہے،پاکستانی عمارت پر 17-2016میں شہری حکومت نے 70 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…