پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزاد رکن اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات، پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن اسمبلی بلال وڑائچ نے ملاقات کی، رکن اسمبلی نے تحریک انصاف کے وژن کی تائید اور وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کاووٹ دینے کا اعلان کر دیا، عمران خان سے خیبر پختوانخواہ سے تعلق رکھنے والے

اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور آگاہ کیا کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ملاقات میں سینئر نائب صدر فواد چوہدری اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ فواد چوہدری نے بتایا ک ہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلال وڑائچ نے خان سے ملاقات کر کے پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بلال وڑائچ اس سے قبل حمزہ شہباز کے کیمپ میں موجود تھے اور ان کو ووٹ دیا تھا،بلال وڑائچ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،وڑائچ فیملی بہت جلد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول وڑائچ کے آنے سے پنجاب اسمبلی میں ہمارے مزید 1 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔بلال وڑائچ نے تحریک انصاف کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوش آئند بات ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں،انشااللہ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کریں گے،تحریک انصاف کے نظریے کو اپناتے ہوئے وزیر اعلی پرویز الٰہی کو ہی ووٹ دوں گا،تحریک انصاف کی تمام قیادت کا خوش آمدید کہنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔علاوہ ازیں عمران خان سے خیبر پختوانخواہ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، پارٹی چھوڑنے سے متعلق کالز موصول ہو رہی ہیں۔

اراکین اسمبلی نے عمران خان کو بتایا کہ پارٹی چھوڑنے کے بدلے میں متعدد پیشکش کی جارہی ہیں، ہمیں کہا جارہا ہے کہ 40اراکین توڑ لئے گئے ہیں، ہمیں کہا گیا کہ تحریک انصاف ختم ہو رہی ہے۔عمران خان نے اراکین کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ آپ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اراکین اسمبلی نے عمران خان کو خیبر پختوانخواہ کے دورے کی بھی دعو ت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…