اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کار حادثہ، شیکھر دھون نے رشبھ پنت کو پہلے ہی خبردار کردیا تھا،احتیاط ڈرائیونگ بارے پرانی ویڈیو وائرل

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے خوفناک کار حادثے کے بعد ان کے ساتھی کرکٹر شیکھر دھون کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر 2019ء کی ایک وائرل ویڈیو میں رشبھ پنت اپنے سینئر کرکٹر شیکھر دھون سے پوچھتے ہیں کہ وہ انہیں کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟۔ جس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون رشبھ پنت کو آرام سے گاڑی چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ گاڑی آرام سے چلایا کر۔یہ ویڈیو امی نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ شیکھر دھون نے رشبھ پنت کو ڈرائیونگ کے بارے میں صحیح مشورہ دیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی ہائی وے پر ریلنگ سے ٹکرا کر آتش کی زد میں آگئی تھی۔اس حادثے میں رشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب 25 سالہ بلے باز کی حالت خطرے سے باہر اور ہوش میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…