اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے، فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے، پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا کہا کہ جب میں پی ٹی آئی میں آیا تو منافقت نہیں تھی،

فواد چوہدری میرے بہت اچھے دوست ہیں، فواد چوہدری جس پٹڑی پر چل رہا ہے، مجھے اس کی سیاست کی فکر ہے، عمران خان کے اردگرد منافق ٹولہ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شبر زیدی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں رشوت کو متعارف کروانے والے تھے، پی ٹی آئی کا ایک کیمپ پنجاب کے حوالے سے عمران خان کو مس گائیڈ کررہا ہے، پرویزالٰہی سمجھدار ہوئے تو عمران خان کی مدد کریں گے، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو بہت بڑا سرپرائز ملے گا، پی ٹی آئی کو اعتماد ہوتا تو سب سے پہلے خیبرپختونخوا ہ اسمبلی توڑتی، پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو سینیٹ کی سیٹ بھی ان کی امانت تھی، اپنے فرائض پورے کردئیے، اخلاقی طور پر سینیٹ کی سیٹ رکھنا مناسب نہیں تھا۔انہوں پاکستان تحریک انصاف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…