اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کراچی ٹیسٹ، میچ کے تیسرے روز سرفراز نے کپتانی سنبھال لی

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلو کا شکار ہو گئے ، کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم کی جگہ سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے ۔بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وائرل فلو کا شکار ہو گئے ہیں جن میں بابر اعظم بھی شامل ہیں

اور اسی وجہ سے انہوں نے گزشتہ روز کے کھیل میں حصہ نہیں لیا ۔ محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں لیکن فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دیئے ، آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔کراچی ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے ، میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی سرفراز احمد نے کی ۔ محمد رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن وہ اس ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ۔نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیون کونوے کا ریویو کا فیصلہ سرفراز احمد نے کیا، وہ 92رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور سلمان آغا کے بعد میڈیا منیجر بھی فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ میڈیا منیجر احسن ناگی ہوٹل سے گرائونڈ نہیں آئے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے، شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔بابر اعظم نے 161رنز اور آغا سلمان نے 103رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…