جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کی سعادت عمران خان، پی ٹی آئی اور ہمیں دی اور یہ حکومت محمد ؐ کے صدقے عطا کی ہے،چودھری پرویزالٰہی

datetime 23  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ خاتم النبین ؐ یونیورسٹی اور قرآن ایکٹ کا بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں – متفقہ طور پر بل کی منظوری پرسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے بل کی منظوری سے مثبت اور اچھا پیغام گیا ہے۔ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ایف اے تک ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے اور اس ضمن میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہاکہ عمران خان اور ہماری حکومت کے دور میں دین کی سربلندی اور ختم نبوت ؐ کے حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کی سعادت عمران خان، پی ٹی آئی اور ہمیں دی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ حکومت محمد ؐ کے صدقے عطا کی ہے اوراللہ تعالیٰ ہی اس کی حفاظت کرے گابلاشبہ جو دین کا کام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن جو مرضی کرلے، یہ حکومت قائم رہے گی۔تمام مخالفین کو ندامت اٹھانا پڑے گی- انشاء اللہ دین کے دشمن ہمیشہ ناکام رہے ہیں اور رہیں گے -ہم کسی سے نہیں مانگتے، صرف اللہ تعالیٰ اور اللہ کے پیارے نبی ؐ سے مانگتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ دین دار طبقے کی دعا ہے کہ ہم دین کی خدمت کے کام کو جاری رکھیں۔انشاء اللہ ہم اور ہماری نسلیں دین کی خدمت کے کام کو جاری و ساری رکھیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عام آدمی کو فری لیگل ایڈ کی فراہمی کے لئے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل کی پنجاب کابینہ سے منظوری بھی ایک تاریخی اقدام ہے اوراس بل کی منظوری سے عام آدمی کو پنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی۔عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔کم وسائل رکھنے والے افراد کو بہت ریلیف ملے گااورایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…