عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی نے بڑ ا اعلان کر دیا

17  دسمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سمیت پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔ اتحادی جماعت (ق) لیگ کے ارکان سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی بھی موجود تھے۔ جبکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور بھی شریک تھے ۔اس موقع پر (ق) لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ جبکہ لیگی قیادت نے اپنے رابطوں اور اہم ملاقاتوں بارے اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ مسلم لیگ (ق) اسمبلی نے تجویز دی کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مناسب وقت کا تعین کیا جائے۔ ہماری رائے آپ کے سامنے ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار آپکے پاس ہے۔عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ (ق) لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…