پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی بھی منت سماجت کرنے لگے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان

نے کہا کہ آج کل عمران خان دعویٰ کررہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومتیں کرپشن اسکینڈلز کی زد میں رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23نمبر اوپر چلا گیا، پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے۔سینیٹر شیری رحمن نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن اسکینڈلز کی طویل فہرست موجود ہے، یہ خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے، سوچوہے کھا کر بلی حج کو چلی، بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنی کرپشن کا کھوکھلا بیانیہ زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کو اپنی ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…