پاکستانی روپیہ زوال پذیر کا شکار۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)امریکی ڈالر کی پرواز تاحال نہیں رکی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر224 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 125 پوائنٹس کے اضافے سے 41863 پر آ گیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق کم کرنے کی ہدایت کردی۔معاشی ٹیم کے اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کر رہا، ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گمراہ کن ہیں۔