جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اس وقت الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا؟سعد رفیق

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یہ لوگ فی الحال اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں،اس وقت الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا؟ انتخابات کرانے

کے لیے پیسے چاہئیں،نیب ختم کر کے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان سے کہتے ہیں جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کریں، مینڈیٹ کی توہین نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے انہیں زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا ان کے ساتھ انہوں نے احسان فراموشی کی، ہر وقت فوج کو گھسیٹ کر سیاست میں لے آنا اچھی بات نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا ان کے 4 سال سے موازنہ کریں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔پونے چار سال میں ادارے تباہ کر دئیے گئے، حکومت کے پاس کوئی پیسہ نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ میرے خیال میں نیب ختم کر کے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے، موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مونس الٰہی میرا سبجیکٹ نہیں، اب وہ ساتھ دینے والے نہیں رہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی تو عمران خان کے ساتھ کچھ ہوا بھی نہیں کہ وہ چیخیں مار رہے ہیں،ان کا لانگ مارچ نالہ لئی میں لینڈ کر گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے خلاف بہت ہی بھونڈے انداز میں مقدمات بنائے گئے تھے، صاف ظاہر تھا کہ سیاسی مخالفت کے باعث یہ مقدمات بنائے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…