جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مارگلہ ہلز میں 9 تیندوؤں کی نشاندہی کر لی گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز کا ٹریل 6 بند کر کے لیپرڈ پریزرویشن پارک بنایا ہے، اس زون میں کیمرہ ٹریپس کی مدد سے 9 تیندوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے

مارگلہ نیشنل پارک میں قائم لیپرڈ پریزرویشن زون کا دورہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ تیندوؤں کے تحفظ اور لوگوں کی حفاظت کے لیے صرف گائیڈڈ ٹورز کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، اس نیشنل پارک کا شمار محفوظ علاقوں میں ہوتا ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک جانوروں، پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کا قدرتی مسکن ہے، یہ پاکستان کے لیے مثبت خبر اور بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے نیشنل پارکس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے، ہمیں قدرتی جنگلی حیات کو ان کے مسکن واپس دینے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ جنگلی حیات، قدرتی ماحولیات اور نیشنل پارک کی بحالی ہم سب کی ذمے داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…