پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

پارلیمنٹ کے جعلی مشترکہ اجلاس کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ، سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمین اجلاس نہ ہونے کے باوجود سیشن الاؤنس اور ٹی اے ڈی اے لیتے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ اہم قانون سازی

کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جولائی میں طلب کیا گیا تھا تاہم سیشن کے اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی میں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بجائے آئندہ ماہ تک ملتوی کیا اور اس کے بعد تاریخ میں لگاتار توسیع کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ہوتا نہیں مگر افسران اور ملازمین نے کروڑوں کے سییشن الاؤنس کا بل اے جی پی آر بھجوا دیا، اے جی پی آر کو ٹی اے ڈی اے کے بلز بھی بھجوا دئیے گئے، اے جی پی آر نے پہلے چھ ماہ میں اس مد میں کروڑوں روپے ادا بھی کردئیے۔ ذرائع کے مطابق اے جی پی آر نے مزید بلز اور الاؤنسز کی ادائیگی روک کر انکوائری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ ملازمین کو الاؤنس دینے سے انکار کر دیا ہے، ان کا موقف ہے کہ جب مشترکہ اجلاس ہوا ہی نہیں تو میں اپنے ملازمین کو الاؤنس کیوں دوں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں اے جی پی آر کا موقف ہے کہ جب سینیٹ ملازمین یہ الاؤنس کلیم نہیں کررہے تو قومی اسمبلی ملازمین کیوں کررہے ہیں۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق ٹی اے ڈی اے کی مد میں روزانہ چار سو روپے جبکہ سیشن الاؤنس بنیادی تںخواہ کے برابر ملتا ہے۔ الاونس کی مد میں یہ رقم کروڑوں روپے بنتی ہے۔رابطہ کرنے پر ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…