جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

گیند چمکانے کیلئے میرے سر پر کیوں رگڑی؟ ‘ جیک لیچ کا موقف سامنے آگیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ( این این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیند چمکانے کے لیے اپنے سر کو استعمال کرنے پر ردعمل دیدیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جیک لیچ نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ کیا ہورہا ہے،

ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھ کر مجھے معلوم ہوا۔جیک لیچ نے کہا کہ کپتان بین اسٹوکس مجھ سے فیلڈنگ سے متعلق بات کر رہے تھے اور جو روٹ میرے سر پر گیند رگڑ رہا تھا جو مجھے معلوم نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کے لیے جو بھی اچھا ہو میں اس سے خوش ہوں، شاید میں اس بات پر بھی غور کروں کہ ریورس سوئنگ کے لیے بال کتنے لمبے ہونے چاہئیں۔انگلش بولر نے کہا کہ شاید ہم اس حوالے سے ٹریننگ میں بات کریں۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 72ویں اوور کے اختتام پر انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ہی ٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ جو کہ دھوپ سے بچنے کے لیے کیپ پہنے ہوئے تھے ان کی کیپ اتار کر گیند کو ان کے سر پر مختلف جگہوں پر رگڑا تھا تاکہ گیند صاف اور چمک سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…