پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی سے کم عمر لڑکیوں کی عرب ملک اسمگلنگ کا انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کو مبینہ جھانسہ دے کر شادی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت عالیہ نے اہم آبزرویشن دیتے ہوئے مبینہ اسمگلنگ پر محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو کم عمر لڑکی کو مبینہ جھانسہ دے کر

شادی کرنے والے ملزم عدنان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ملزم نے بیان میں کہا تھا کہ مسکان کے اغوا سے میرا کوئی تعلق نہیں اسے سونیا نے پھنسایا تھا۔ سونیا سے فیس بک کے زریعے دوستی کے بعد شادی کی۔ سونیا کے کام کے بارے میں علم نہیں۔بھاگ کر شادی کرنے کے معاملے پر اہم آبزویشن دیتے ہوئے جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ لڑکی مسکان کے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے عمان کم لڑکیوں کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔ کراچی سے 14 سالہ کم عمر لڑکی کو اغوا کیا گیا۔لڑکی کے بیان کے مطابق 3 بار اسے فروخت کیا گیا۔ یہ لڑکی تو ہمت کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ لڑکی نے بیان میں بتایا جہاں اس کو رکھا گیا تھا وہاں 14، 15 اور لڑکیاں بھی موجود تھیں۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ اسے ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پولیس اور ادارے تحقیقات کریں تاکہ مزید بچیوں کی اسمگلنگ روکی جاسکے۔عدالت نے محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہیومن ٹریفکنگ کے معاملے پر ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایس پی سٹی، ایف آئی اے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے 9 جنوری کو تفصیلات طلب کرلیں۔ لڑکی کے منینہ اغوا اور شادی کا مقدمہ تھانہ عید گاہ میں درج ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…